سعودی عرب نے آج ایران سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے اور اس کے سفیر اور دیگر سفارت کاروں کو 48 گھنٹہ کے اندر ملک چھوڑنے کو کہا ہے ۔
ایران سے سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان سعودی عرب کے وزیر خارجہ عبدالجبیر نے کی ہے۔
سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کل تہران میں اپنے سفارت خانہ پر حملہ کے احتجاج میں کیا ہے
style="text-align: right;">
روس سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے لئے تیار
ماسکو،4 جنوری (رائٹر) روس نے آج کہا کہ وہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازعہ میں ثالثی کے لئے تیار ہے۔
روسی خبررساں ایجنسی وزارت خارجہ کے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
روسی خبررساں ایجنسی ریا کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ ایک دوست ملک کے ناطے ضرورت پڑنے پر وہ ثالثی کے لئے تیار ہے